آزاد کشمیر کے انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے جانیوالے21پو لیس اہلکاروں کے ’’غائب ‘‘ہونے کا انکشاف، آئی جی کا تحقیقات کا حکم

بدھ 27 جولائی 2016 21:12

لاہور/فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) آزاد کشمیر کے انتخابات میں ڈیوٹی کیلئے جانیوالے21پو لیس اہلکاروں کے ’’غائب ‘‘ہونے کا انکشاف جبکہ آئی جی پنجاب نے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق 21جولائی کو آزاد کشمیر میں ہونیوالے عام انتخابات کے موقعہ پر سیکورٹی انتظامات کیلئے پنجاب کے مختلف شہروں سے بھی پو لیس اہلکار ڈیوٹی کیلئے آئے مگر فیصل آباد سے آنیوالی21پو لیس اہلکار آزاد کشمیر انتخابات میں ڈیوٹی کے بعد سے غائب ہے جس پر آئی جی پنجاب نے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور اس حوالے سے آزاد کشمیرپو لیس سمیت وفاقی محکموں سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :