سعودی عرب امت مسلمہ کو یکجا کر رہاہے،امریکہ اور بھارت امت مسلمہ کے خلاف آئے روز سازشیں کرتے رہتے ہیں،کبھی ترکی میں بغاوت کی صورت میں کبھی سعودی عرب میں بم دھماکوں کی صورت میں، ہم ہر قیمت پر حرمین شریفین کا تحفظ کریں گے چاہے کچھ بھی ہو جائے

انصار الامہ کے امیر مولانا فضل الرحمان خلیل کا تحفظ عالم اسلام کنونشن سے خطاب

بدھ 27 جولائی 2016 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) انصار الامہ کے امیر مولانا فضل الرحمان خلیل نے کہا کہ سعودی عرب امت مسلمہ کو یکجا کر رہاہے،امریکہ اور بھارت امت مسلمہ کو یکجہ ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتے اسی لئے وہ آئے روز سازشیں کرتے رہتے ہیں،کبھی ترکی میں بغاوت کی صورت میں کبھی سعودی عرب میں بم دھماکوں کی صورت میں پر ہم ہر قیمت پر حرمین شریفین کا تحفظ کریں گے چاہے اس کیلئے ہماری جان ہی کیوں نہ چلی جائے۔

بدھ کو یہاں مقامی ہوٹل میں تحفظ عالم اسلام کنونشن سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب،ترکی اورکشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر دکھ درد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں،اس موقع پر ان کے ہمراہ مولانا علومیہ اسلامیہ کے مہم فیض الرحمان،ناظم وفاق المدارس مولانا قاضی عبدالرشیدا ور پی ایم ایل این کے رہنما ڈاکٹر جمال ناصر بھی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ناظم وفاق المدارس قاضی عبدالرشید نے کہا کہ ہم ترکی اور سعودی عرب کویہودی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں۔ترکی کی عوام نے ثابت کردیا کہ وہ سچے مسلمان ہیں اور اسلامی ریاست چاہتے ہیں،آج عالم اسلام بیدار ہورہا ہیاگر مسلمان ایک دوسرے کے ساتھ اسی طرح یکجہ رہے تو مسلمانوں کوکوئی مات نہیں دے سکتا اور اب مسلمان ہر میدان میں آگے بڑھے گا۔