قائم علی شاہ کا سندھ میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دور پر کتاب لکھنے کا اعلان

بدھ 27 جولائی 2016 21:06

قائم علی شاہ کا سندھ میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دور پر کتاب لکھنے کا اعلان

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) سابق وزیر اعلی سندھ قائم علی شاہ نے صوبے میں اپنی وزارت اعلیٰ کے دور پر ایک کتاب لکھنے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو گورنر ہا? س میں استعفی پیش کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عشر ت العباد کے ساتھ بہت اچھے تعلقات رہے جس کی وجہ سے امن قائم کرنے میں کامیاب ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنرسندھ کے مشورے وقت فوقتا آتے رہے جس پر ان کے مشکور ہیں ،امید ہے آئندہ بھی مشورے آتے رہیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سب لوگ دعا کریں ،اپنے وزارت اعلی کے دور پر ایک کتاب لکھوں گا۔قائم علی شاہ نے مزید کہا کہ میں پارٹی ورکر ہوں،ہمیشہ پارٹی کے ساتھ رہ کر سیاست کروں گا۔

متعلقہ عنوان :