سینیٹ نے فاٹا میں 497سکولوں کی بندش بارے سینیٹر اعظم سواتی و دیگر کی تحریک التوا بحث کیلئے منظور کرلی

سائبر کرائم بل2016بارے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سمیت2قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں بھی ایوان میں پیش

بدھ 27 جولائی 2016 21:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) سینیٹ نے فاٹا میں 497سکولوں کی بندش بارے سینیٹر اعظم سواتی و دیگر کی تحریک التوا بحث کیلئے منظور کرلی جبکہ سائبر کرائم بل2016بارے قائمہ کمیٹی کی رپورٹ سمیت2قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹیں بھی ایوان میں پیش کی گئیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹر اعظم خان سواتی نے تحریک التوار پر بحث کی منطوری کیلئے تحریک پیش کی حکومت کی طرف سے مخالفت نہ کیے جانے پر چیئرمین نے تحریک التوا کو قواعد کے مطابق قرار دیتے ہوئے اس پر بحث کی اجازت دیدی تاہم انہوں نے کہا کہ وہ تاریخ اور وقت کا تعین بعد میں طہ کریں گے۔

بعدازاں سینیٹر الیاس بلور نے قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کی سائبر کرائم بل2016بارے رپورٹ جبکہ سینیٹر سجاد حسین غوری نے قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت اینڈ ریگولیشنز کی رپورٹ ایوان میں پیش کی

متعلقہ عنوان :