میاں محمودالرشید نے کراچی میں فوجی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف قرارداد جمع کروا دی

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مسلم لیگ ق نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروائی

بدھ 27 جولائی 2016 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کراچی میں فوجی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کے خلاف جبکہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف مسلم لیگ ق نے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کروا دی۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جمع کروائی جانیوالی مذمتی قرارداد میں میاں محمود الرشید نے کراچی میں فوجی گاڑی پر فائزنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر جاری کیا جائے ۔دوسری جانب ق لیگ کے عامر سلطان چیمہ نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد جمع کروائی انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔