مکہ اور مدینہ منورہ عالم اسلام کے مسلمانوں کا مرکز محبت ہے‘عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

بدھ 27 جولائی 2016 21:03

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا سید ضیا ء الحسن شاہ،مولانا عبدالنعیم ،مولانا قاری عبدالعزیزنے کہا ہے کہ مدینہ منورہ اسلامیان عالم کا مرکز محبت ہے۔ مدینہ نور کی بستی اور رحمتوں کی آماجگاہ ہے۔ مدینہ منورہ کا تقدس پامال کرنے والے بد تمیز جہنم کا ایندھن بنیں گے۔

کائنات کا امن مدینہ کی بستی سے وابستہ ہے۔ اربوں مسلمانوں کے دل مدینہ کی مٹی کی محبت میں دھڑکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارعلماء کرام نے مختلف مقامات پر اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حرم مکہ اور حرم مدینہ کی سیکیورٹی کیلئے عالم اسلام کی مشترکہ سیکیورٹی فوزس تشکیل دی جائے۔ مدینہ منورہ خوشبوؤں کا دوست اورعافیت کا گوشہ برکت ہے۔ مدینہ کی صبحیں حیات نو کا پیغام بانٹی ہیں۔ مسجد نبوی کے باہر دھماکہ کرکے امت مسلمہ کی غیرت کو للکارا گیا ہے۔ حرم مدینہ کے تقدس کی نگہبانی کیلئے ہر قربانی دیں گے۔ سید ریاض حسین شاہ نے کہا کہ مدینہ منورہ کی محبت بڑی قوی اور مستحکم محبت ہے۔ مدینہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی عقیدت و محبتوں کا مرکزہے۔

متعلقہ عنوان :