لاہور،واپڈا کارکنوں کا لائن سٹاف کے آئے دن المناک حادثات روکنے کیلئے احتجاجی مظاہرہ

محکمہ بجلی میں لائن سٹاف کے آئے دن المناک حادثات کے خلاف کارکنوں کو محفوظ حالات کار مہیا کرائے‘قرار داد میں مطالبہ

بدھ 27 جولائی 2016 21:03

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) واپڈا کے سینکڑوں کارکنوں کا لائن سٹاف کے آئے دن المناک حادثات روکنے کے لئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیراہتمام احتجاجی مظاہرہ۔

(جاری ہے)

بدھ کے رو زہونیوالے اس مظاہرے میں حکومت سے زبردست احتجاج کرتے ہوئے مظاہر ین نے مطالبہ کیا کہ وہ کارکنوں کو کام پر محفوظ حالات کار سے تحفظ دیں اس موقعہ پر مظاہرین نے محکمہ بجلی واپڈا انتظامیہ سے ایک قرار داد کے ذریعے پْرزور مطالبہ کیا کہ وہ حکومت پاکستان اور صوبائی حکومتوں کے اعلان کردہ فیصلے مطابق کلریکل عملہ کی طرح محکمہ بجلی واپڈا کے ڈسٹری بیوشن ، گرڈ، پاور ہاؤسسز عملہ بمعہ لائن مینوں اور گرڈ، ڈرائیوروں، لائن سپرنٹندنٹ، میٹرریڈروں، بل ڈسٹری بیوٹروں، کمرشل اسسٹنٹوں کے پے سکیلز گریڈیشن کرے یہ احتجاجی جلوس بختیار لیبرہال نسبت روڈ سے ہوتا ہوا میکلوڈ روڈ، ایبٹ روڈ اور لکشمی چوک میں اختتام ہوا جلوس کی قیادت خورشیداحمد نے کی جبکہ یونین کے دیگر عہدیداران بمعہ حاجی محمد یونس، رانا محمد اکرم، چوہدری مقصود احمد، رانا عبدالشکور، ساجد کاظمی، رانا محمد اختر، چوہدری جاوید احمد، چوہدری محمد اکرم، اْسامہ طارق سیکرٹری آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن تھے مظاہرین نے ایک قرار داد کے ذریعے تمام محکمہ بجلی کے کارکنوں سے پْرزور اپیل کی کہ وہ کام پر جان کا تحفظ کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے صارفین کی خدمات بطور عبادت سر انجام دیں اور بجلی چوری روکنے اور اس کے واجبات کی وصولی سے قومی ادارہ کو نجکاری کے خطرات سے محفوظ کریں اجلا س میں ایک قرار داد کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کیاگیا کہ وہ صنعتی کارکنوں کی بڑھاپے کی پنشن میں مبلغ پندرہ ہزار روپے اور ان کو ریٹائرمنٹ کے بعد سوشل سیکورٹی سے بدستور علاج معالجہ کی سہولت مہیا کرائیں اجلاس میں سیکورٹی کونسل سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج سے اْن کی نسل کشی بند کرائے اور سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خودارادیت دے کارکنوں کی ریلی نے ایک قرار داد کے ذریعے فیصلہ کیا کہ وہ محکمہ بجلی میں لائن سٹاف کے آئے دن المناک حادثات کے خلاف کارکنوں کو محفوظ حالات کار مہیا کرائے جبکہ یونین ہذا 3 اگست2016؁ کو ملک بھر کے ایک لاکھ پچاس ہزار کارکنوں کے ہمراہ "یوم احتجاج" منائیں گے اجلاس میں بابائے صحافت مجید نظامی (مرحوم) کی برسی کے موقعہ پر ان کے لئے اور تمام شہید کارکنوں اور افواج پاکستان کے بہبود کے لئے خصوصی طور پر دعائے مغفرت کی گئی-

متعلقہ عنوان :