محنت اور ایماننداری سے کام کرنے والے کو ہمیشہ عزت و کامیابی ملتی ہے‘ متروکہ وقف املاک بورڈ ملازمین کی فلاح و بہود کے لیے سوشل ویلفیئر فنڈ قائم کیا جائے گا

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاور ق کا بورڈتقریب سے خطاب

بدھ 27 جولائی 2016 21:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاور ق نے کہا ہے کہ محنت اور ایماننداری سے کام کرنے والے کو ہمیشہ عزت و کامیابی ملتی ہے بورڈ ملازمین کی فلاح و بہود کے لیے سوشل ویلفیئر فنڈ قائم کیا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بورڈ کے سینئر ترین ڈرائیور محمد شبیر کی ریٹائز منٹ کے موقع پربورڈ آفس میں منعقدہ الوداعی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتیہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر ،سٹاف افسر ظفر اقبال ،چیف کنٹرولر اکاونٹس ضیا اﷲ خان نیازی کنٹرولر اکاؤنٹ محمد بوٹا،پی آراو عامر حسین ہاشمی کے علاوہ ثناء اﷲ خان ،تنویر احمد ،محمد حسین ،ظہیر احمد ،اختر شاہ سمیت دیگر ڈرائیور ز و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ ٹرسٹ بورڈ کے تمام ملازمین ہندو اور سکھوں کے عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے اور قبضہ مافیا کے خلاف جاری آپریشن و مہم اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے ڈرائیور شبیر کی خدمات کو بھی خوب الفاظ میں سراہتے ہوئے خصوصی تحائف دیئے۔

متعلقہ عنوان :