منشیات اسمگلنگ کا الزام، پاکستانی سمیت 14 افراد کی موت کی سزاؤ ں پر عملدرآمد آئندہ ویک اینڈ پر کردیا جائے گا،اٹارنی جنرل

بدھ 27 جولائی 2016 21:00

منشیات اسمگلنگ کا الزام، پاکستانی سمیت 14 افراد کی موت کی سزاؤ ں پر عملدرآمد ..

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل ایچ محمد پراسیتیو نے کہا ہے کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں قصور وار قرار پانے والے پاکستانی سمیت 14 افراد کی موت کی سزاؤ ں پر عملدرآمد آئندہ ویک اینڈ پر کردیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کے اٹارنی جنرل ایچ محمد پراسیتیو نے اسٹیٹ پیلس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہونے کے الزام میں قصور وار قرار پانے والے افراد کی سزاؤں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھاکہ جن افراد کو موت کی سزا دی جائے گی، ان کا تعلق نائجیریا، زمبابوے، پاکستان اور بھارت سے ہے۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آیا ان سزاؤ ں پر ہفتے یا پھر اتوار کے روز عملدرآمد کیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستان نے انڈونیشیا کی جیل میں سزائے موت کے منتظر پاکستانی شہری ذوالفقار علی کی رہائی کے لئے کوششیں تیزکردی ہیں ۔ ذوالفقارعلی نے حکومت پاکستان سے اپیل کی کہ حکومت ایک بار میرے بارے میں انڈونیشئن حکام سے بات کرے، 12 سال سے جھوٹے مقدمے میں جیل کاٹ رہا ہوں جب کہ انڈونیشئن میڈیا بھی میری بے گناہی کا قائل ہے۔

متعلقہ عنوان :