معروف صحافی ہارون رشید اور عامر لیاقت کے درمیان لائیو شو میں جھڑپ

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جولائی 2016 20:56

معروف صحافی ہارون رشید اور عامر لیاقت کے درمیان لائیو شو میں جھڑپ

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جولائی ۔2016ء) معروف صحافی ہارون رشید اور عامر لیاقت کے درمیان لائیو شو میں جھڑپ ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں 12 مئی کے سانحے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون رشید اور عامر لیاقت کے درمیان لائیو شو میں جھڑپ ہو گئی۔

(جاری ہے)

عامر لیاقت کی جانب سے 12 مئی کے سانحہ کا ایم کیو ایم کو ذمہ دار ٹھہرانے پر ہارون رشید پر سخت تنقید کی گئی اور دوران گفتگو انہیں ٹوکتے ہوئے ان کیخلاف سخت الفاظ استعمال کیے گئے۔

عامر لیاقت کی جانب سے ایسا کیے جانے پر ہارون رشید غصے میں آ گئے اور انہیں کھری کھری سناتے ہوئے کہا گیا کہ سب لوگ ان کی بدتمیزی سے ڈرتے ہیں تاہم وہ بالکل نہیں ڈرتے۔ بدتمیزی کرنے پر عامر لیاقت کو شرم آنی چاہیے اور وہ ان کی طبیعت صاف کر دیں گے۔ دونوں افراد کے درمیان مزید کیا گفتگو ہوئی، آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :