چینی سفیر سن ویڈنگ کی گورنرخیبرپختونخوا سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

بدھ 27 جولائی 2016 20:53

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) پاکستان میں متعین عوامی جمہوریہ چین کے سفیر سن ویڈنگ نے بدھ کے روز گورنرہاؤس پشاور میں گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا ملاقات کی۔وہ کچھ دیر گورنر کے ساتھ رہے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاک چائنہ اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا اور فاٹا میں مختلف منصوبوں کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کی۔چینی سفیر کے سیکرٹری یوایکسیونگ ،لیوشی جی،جناب ہونگ مینگ اورفارن آفس کے خالدخٹک بھی سفیر کے ہمراہ تھے جبکہ پرنسپل سیکرٹری برائے گورنر سکندرقیوم بھی اس موقع پرموجود تھے۔

متعلقہ عنوان :