کیپٹن محمد سرور شہید کی 68ویں برسی،آرمی چیف کی جانب سے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

بدھ 27 جولائی 2016 20:53

راولپنڈی/گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزازنشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے شہیدکیپٹن محمد سرور کی 68ویں برسی کے موقع پرآرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے انکے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق ملک کی سالمیت اور دفاع کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کیپٹن محمد سرور شہید نشان حیدر کی 68ویں برسی کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی ۔

تقریب میں بریگیڈئر شاہد نذیر اور بریگیڈئرفرخ وسیم خان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی جانب سے کیپٹن محمد سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی ۔کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948میں آزاد کشمیر کے مقام تل پٹرامیں جام شہادت نوش کیا تھا۔دفاع وطن میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے پر انھیں نشان حیدر دیا گیا تھا۔وہ ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزازنشان حیدر حاصل کرنے والے پہلے افسر ہیں۔

متعلقہ عنوان :