اسلام آباد،ضلعی کچہری میں تیز ہواؤں آندھی اور بارشوں سے سیکورٹی کیمرے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ریکارڈ روم کی چھتیں ٹپکنے لگیں، مقدمات کا ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ

بدھ 27 جولائی 2016 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی ۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں تیز ہواؤں آندھی اور بارشوں سے سیکورٹی کیمرے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ریکارڈ روم کی چھتیں ٹپکنے لگیں، مقدمات کا ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی کچہری میں مون سون کی بارشوں کے باعث ریکارڈ روم کی چھتیں ٹپکنے لگی اور عارضی چھتیں آندھی سے اکھڑنے لگی، جسکی وجہ سے بارش کے پانی سے چھتیں ٹپکنے لگی، جس سے عدالتی ریکارڈ ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا، عدالتی ریکارڈ کو محفوظ کرنے والے کیمروں کی چھیں بھی ٹپکنی میں جسکے آندھی و طوفان کے باعث کچہری کے اندر نصب سیکورٹی کیمرے بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے جس سے ضلعی کچہری کی سیکورٹی کے بھی شدید خدشات لاحق ہیں،اس معاملے پر انتظامیہ کو بھی آگاہ کیا گیا مگر ابھی تک ضلعی کچہری میں ریکارڈ کو محفوظ بنانے اور سیکورٹی کیمروں کی دوبارہ تنصیب پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

متعلقہ عنوان :