پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست اضافے کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 435 پوائنٹس پر بند

بدھ 27 جولائی 2016 20:47

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی ۔2016ء ) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز زبردست اضافے کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے اور کے ایس ای 100 انڈیکس 288 پوائنٹس کے ساتھ بند ہوا ہے۔

(جاری ہے)

آج کے ایس ای 100 انڈیکس میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ہے، دوران کاروبار دن 2 بجے کے قریب سٹاک مارکیٹ میں شدید تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 35 ہزار 500 کی نفسیاتی حد عبور کرگیا تاہم اس میں بتدریج کمی واقع ہونا شروع ہوگئی جس کے بعد انڈیکس 288 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 39 ہزار 435 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔آج ہونے والے کاروبار میں 10 کروڑ 4 لا48 لاکھ 9 ہزار 710 شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 10 ارب 62 کروڑ 27 لاکھ 97 ہزار 765 روپے رہی۔۔

متعلقہ عنوان :