امریکی ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی

بدھ 27 جولائی 2016 20:47

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی ۔2016ء ) رواں ہفتے پہلی دفعہ امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی ہے جبکہ پاکستانی روپے کی قیمت میں 5 پیسے کا استحکام آیا ہے۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ میں بدھ کے روز امریکی ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت خرید 105 روپے 50 پیسے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں آج ایک امریکی ڈالر 106 روپے 5 پیسے میں فروخت کیا گیا ہے۔دوسری طرف انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا اور ایک ڈالر 104 روپے 40 پیسے میں خریدا اور 104 روپے 60 پیسے میں فروخت کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :