جاپان کے جزیرے ہونشو میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4۔5 ریکارڈ کی گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جولائی 2016 20:34

جاپان کے جزیرے ہونشو میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4۔5 ریکارڈ کی گئی

ٹوکیو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جولائی ۔2016ء) جاپان کے جزیرے ہونشو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق جاپان کے جزیرے ہونشو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.4 بتائی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکز ہونشو سے 20 کلومیٹر دور 47 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔