سینٹ،سائبر کرائم بل کی منظوری کے خلاف صحافیوں کا پریس گیلری سے واک آوٹ

بدھ 27 جولائی 2016 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی ۔2016ء) سینٹ میں سائبر کرائم کے حوالے سے بل کی منظوری کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آوٹ کیا، جس پر سینیٹر مشاہداللہ اور سینیٹر شیخ عتیق صحافیوں کو منانے کیلئے آئے، صحافیوں نے مطالبہ کیا کہ سائبر کرائم بل میں بعض ایسی شقیں شامل کی گئی ہیں جنس ے براہ راست ورکنگ جرنلسٹ متاثر ہوتے ہیں، لہذا اس بل کی منظوری سے پہلے صحافیوں کی تنظیمیں آر آئی یو جے، پی ایف یو جے، پی آر اے اور این پی سی کے نمائندوں سے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملاقات کرائی جائے، تاکہ ہم ان کو بتا سکی کہ فلاں فلاں سائبر کرائم بل کی شق براہ راست ورکنگ جرنلسٹ کو متاثر کرتی ہیں جس پر سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا کہ میں دو تین دن میں اس ملاقات کا بندوبست کرتا ہوں اور واپس سینیٹ کے ایوان میں جاکر بتایا کہ صحافیوں کے ساتھ یہ بات طے ہوتی ہے کہ میں ان سے وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ملاقات کراؤں گا جس پر صحافیوں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے دوبارہ پریس گیلری میں چلے گئے۔