جنوبی افریقہ میں تعینات پاکستانی سفیر نجم الثاقب کی سابق اہلیہ کا بچوں کے نان و نفقہ کی ادائیگی کیلئے عدالت سے رجوع

بدھ 27 جولائی 2016 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی ۔2016ء) جنوبی افریقہ میں تعینات پاکستانی سفیر نجم الثاقب کی سابق اہلیہ نے بچوں کے نان و نفقہ کی ادائیگی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئر سفارت کار اور جنوبی افریقہ میں تعینات پاکستانی سفیر نجم الثاقب کی اہلیہ نے سول جج نائلہ عفت کی عدالت میں اپنے سابق شوہر نجم الثاقب کے خلاف بچوں کے نان و نفقہ کے لئے درخواست دائر کی جس میں نجم الثاقب کی اہلیہ صائمہ ملک نے موقف اختیار کیا کہ ان کی نجم الثاقب س 1989 ء میں شادی جس میں سے ان کے تین بچے ہیں ایک بیٹی سحر ثاقب جو کہ 25 سال کی ہے اور ایک بیٹی ماریہ ثاقب جو کہ 24 سال کی ہے اور ایک بیٹا علیماج ثاقب پندرہ سال کا ہے نجم الثاقب نے 2011 ء میں مجھے طلاق دے دی جس کے بعد ایک بیٹی ماریہ ان کے ساتھ رہنے لگی جبکہ ایک بیٹا اور بیٹی میرے ساتھ رہتے ہیں بیٹا علیماج ثاقب لاہور گرائمر سکول اسلام آباد میں کلاس 9 میں پڑھتا ہے جبکہ بیٹی سحر ثاقب جو کہ 25 سال ی ہے واشنگٹن ڈی سی میں ایل ایل ایم کی سٹوڈنٹ ہے یہ دونوں بچے میرے ساتھ رہتے ہیں جن کے تمام اخراجات میں ادا کرتی ہوں لہذا بچوں کے تمام تعلیمی اور دیگر اخراجات ان کے والد کی ذمہ داری ہیں جو کہ ہمیں ادا نہیں کررہے بچوں کے تمام تعلیمی اخراجات طلاق سے لے کر اب تک کی مد میں 72 لاکھ سات سو 26 ڈالر بنتے ہیں جو کہ بچوں کے والد کے ذمہ ہیں عدالت نے بچوں کی والدہ کی درخواست پر والد نجم الثاقب سے جواب طلب کرلیا

متعلقہ عنوان :