سرکاری ملازمین کو مکانات کی الاٹمنٹ کیلئے سپریم کورٹ کی واضح ہدایات ہیں‘ کسی کو آؤٹ آف ٹرم الاٹمنٹ نہیں کی گئی،ریاض پیرزادہ کا سینٹ میں جواب

بدھ 27 جولائی 2016 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کو مکانات کی الاٹمنٹ کے لئے سپریم کورٹ کی واضح ہدایات ہیں‘ کسی کو آؤٹ آف ٹرم الاٹمنٹ نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر مختار عاجز دھامرا اور سعید الحسن مندوخیل کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ سرکاری ملازمین کو مکانات کی الاٹمنٹ کے لئے سپریم کورٹ کی واضح ہدایات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آڈٹ آف ٹرن کسی کو الاٹمنٹ نہیں کی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں وزارت ہاؤسنگ و تعمیرات کے پلاٹ پر قبضہ کے حوالے سے شکایات درست ہوئیں تو کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :