2013ء کے عام انتخابات پر اخراجات میں اضافہ ہوا،ریاض پیرزادہ

تمام اخراجات کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کردی جائیگی، الیکشن کمیشن کا آڈٹ کا اپنا نظام ہے،سینٹ میں جواب

بدھ 27 جولائی 2016 20:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ 2008ء کے مقابلے میں 2013ء کے عام انتخابات پر اخراجات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے‘ تمام اخراجات کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان اور سینیٹر اعظم سواتی کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں رضا حسین پیرزادہ نے ایوان کو بتایا کہ 2008ء کے مقابلے میں 2013ء کے عام انتخابات پر اخراجات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اخراجات کی آڈٹ رپورٹ ایوان میں پیش کردی جائے گی۔ الیکشن کمیشن ایک آزاد ادارہ ہے ان کا آڈٹ کا اپنا نظام ہے۔ اس کی تفصیلات طلب کی جاسکتی ہیں۔