راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی ،6ملزمان گرفتار

بدھ 27 جولائی 2016 20:23

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 جولائی ۔2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں06ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے2310گرام چرس،60لیٹر کھلی شراب ،10بوتل شراب برآمد کر لی تھانہ صدر واہ پولیس نے جاوید علی سے 210گرام چرس ، زاہد علی سے 560گرام چرس ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے جاوید اختر سے 1540گرام چرس ، تھانہ صدر واہ پولیس نے شہزاد سے 05بوتل شراب ، خلیق احمد سے 05بوتل شراب ، تھانہ رتہ امرال پولیس نے جاوید اختر سے 60لیٹر کھلی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

متعلقہ عنوان :