این ٹی ایس قیام سے لے کر آج تک سکالرشپس، تعلیمی ایکسپوز، کانفرنسز، اور عطیات پر 15 کروڑ روپے خرچ کر چکا ہے،سی ای او ڈاکٹر شیرزادہ خان

بدھ 27 جولائی 2016 20:08

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) نیشنل ٹیسٹنگ سروس (این ٹی ایس) کا ادارہ 2002ء میں اپنے قیام سے لے کر آج تک سکالرشپس، تعلیمی ایکسپوز، کانفرنسز، عطیات اور سپانسر شپس پر 15 کروڑ روپے خرچ کر چکا ہے۔ یہ بات این ٹی ایس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ڈاکٹر شیرزادہ خان نے بدھ کو جاری اپنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس نے پسماندہ طبقہ کی سماجی معاشی حالت بہتر کرنے کی کوششوں میں تعاون کی غرض سے کارپوریٹ سوشل رسپانسبیلٹی ڈویژن (سی آر ایس) قائم کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس پاکستان میں معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کے تحت این ٹی ایس ایسی تنظیموں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کر رہی ہے جو تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور معاشرے کو درپیش مسائل پر توجہ دینے کیلئے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس ضرورت کی بنیاد پر ہر سال سکالرشپ کیلئے تقریباً 5 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے اور مختلف یونیورسٹیوں کے مستحق طلباء کو 5 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 15 جولائی 2015ء سے اب تک ملک بھر کے معروف اداروں اور تنظیموں سے 50 لاکھ امیدواروں نے این ٹی ایس ٹیسٹ میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :