انرکان اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کام کر رہی ہے ،یہ علاقائی ممالک میں انرجی لیبلنگ سکیم کے فروغ کی بنیاد ہے،منیجنگ ڈائریکٹر حسن ناصر جامے

بدھ 27 جولائی 2016 20:06

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) توانائی کے بین الاقوامی ادارہ کے مطابق نیشنل انرجی ایفیشنسی سٹینڈرڈ اینڈ لیبلنگ پروگرام 70ء کے عشرہ سے قائم ہے جو 80 سے زائد ممالک میں کام کر رہا ہے۔ انرکان کے منیجنگ ڈائریکٹر حسن ناصر جامے نے کہا ہے کہ انرکان اہم سٹیک ہولڈرز بشمول وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، پی سی ایس آئی آر، پی ایس کیو سی اے اور مختلف اپلائنز اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے مینوفیکچررز کے ساتھ قریبی طور پر کام کر رہی ہے جو علاقائی ممالک میں انرجی لیبلنگ سکیم کے فروغ کی بنیاد ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن بل 2016ء کی حال میں منظوری دی گئی ہے جو توانائی کے ضیاع کو روکنے کی قانونی بنیاد فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

وزیر برائے پانی و بجلی نے انرجی لیبلنگ سکیم کو عملی شکل میں لانے کے سلسلہ میں انرکان کے اقدامات کو سراہا ہے جس سے صارفین کو توانائی کی موٴثر پراڈکٹس کی خریداری میں مدد ملے گی۔ انہوں نے انرجی لیبلنگ رجیم میں فین کے رضاکارانہ اندراج کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام سے موٹرز، لائٹس اور اے سی جیسی دیگر پراڈکٹس کو عالمی معیار کے مطابق لانے کا موقع حاصل ہو گا۔ جے آئی سی اے کے سربراہ نے انرجی لیبلنگ سکیم اور انرجی ایفیشنسی کے فروغ کیلئے جے آئی سی اے کے تعاون اور انرکان، وزارت پانی و توانائی اور تمام سٹیک ہولڈرز کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے سکیم پر کامیاب عملدرآمد کیلئے انرکان کے منیجنگ ڈائریکٹر اور منیجر ٹیکنیکل اسد محمود کے کردار کی بھی تعریف کی۔

پنکھوں کے تیار کنندگان کی جانب سے جی ایف سی فینز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے انرجی ایفیشنسی کے فروغ کیلئے وزیر اور مختلف محکموں سے اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے درخواست کی کہ سیلیکان الیکٹرک سٹیل شیٹ کی درآمد پر ڈیوٹیز کو مستثنیٰ قرار دینے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں جو موٹرز، پنکھوں کی تیاری کیلئے بنیادی خام میٹریل ہے اور اس ان اقدامات سے چھوٹے مصنوعات کنندگان کو فائدہ حاصل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :