وزیر مملکت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے گلگت بلتستان میں ابتدائی تعلیم کے ماڈل مرکز کا افتتاح کیا

بدھ 27 جولائی 2016 20:00

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت انجینئر محمد بلیغ الرحمن نے بدھ کو گلگت بلتستان میں ابتدائی تعلیم کے ماڈل مرکز کا افتتاح کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر مملکت نے والدین، اساتذہ اور بچوں سے ملاقات کی اور تعلیم کے حوالہ سے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں استفسار کیا۔ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر مملکت کو اس موقع پر ابتدائی تعلیمی ماڈل کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ وزیر مملکت نے مرکز میں فراہم کی جانے والی جدید سہولیات کو سراہا اور روپانی (Rupani) فاؤنڈیشن کو گلگت بلتستان میں مرکز کے قیام پر مبارکباد دی۔

متعلقہ عنوان :