وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چین کے ہسپتال میں زیرعلاج ایڈیٹرانچیف ’’پاکستان آبزرور‘‘ زاہد ملک کی عیادت کی

وزیراعلیٰ پنجاب نے زاہد ملک کو گلدستہ دیا، ان کی خیریت دریافت کی اور جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی

بدھ 27 جولائی 2016 19:58

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چین کے ہسپتال میں زیرعلاج انگریزی اخبار ’’پاکستان آبزرور‘‘ کے ایڈیٹر انچیف زاہد ملک کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے زاہد ملک کو گلدستہ دیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیراعلیٰ نے زاہد ملک کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔پریس سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب شعیب بن عزیز بھی اس موقع پر موجود تھے۔زاہد ملک اپنے علاج کے سلسلے میں بیجنگ کے ایک ہسپتال میں داخل ہیں۔