قائم علی شاہ سندھ کی وزارت اعلی سے مستعفی، کابینہ بھی تحلیل

قائم علی شاہ کو سندھ کا سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعلی رہنے کا اعزاز حاصل

بدھ 27 جولائی 2016 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے وزیر اعلی کی حیثیت سے قائم علی شاہ کا استعفی منظور کرلیا ہے جس کے بعد سندھ کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور صوبائی کابینہ میں شامل وزرا کے ہمراہ گورنر ہاس کراچی پہنچے جہاں انہوں نے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو اپنا استعفی پیش کیا جسے منظور کرلیا گیا۔

دوسری جانب سندھ اسمبلی کے سیکریٹری نے وزیراعلی کیانتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا ہے جس کے تحت سندھ اسمبلی کے نئے قائد ایوان کے لیے 28جولائی کو صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ 29جولائی کو اسمبلی اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی نے قائم علی شاہ کی جگہ مراد علی شاہ کو سندھ کا نیا وزیراعلی نامزد کیا ہے جو اپنی کابینہ کے ہمراہ جمعہ کو ہی اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے، ان کی حلف برداری کی تقریب گورنر ہاس میں ہوگی جہاں گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان ان سے حلف لیں گے۔

واضح رہے کہ قائم علی شاہ کو سندھ کا سب سے زیادہ عرصے تک وزیراعلی رہنے کا اعزاز حاصل ہے، وہ 1988 سے 1990 تک صوبے کے وزیراعلی رہے ، جس کے بعد پیپلز پارٹی نے 2008 کے انتخابات میں کامیابی کے بعد انہیں وزیراعلی مقرر کیا اور 2013 کے عام انتخابات کے بعد بھی وہ اس ہی عہدے پر برقراررہے۔

متعلقہ عنوان :