’’بہترین سہولتیں،زبردست ماحول،شاندار سکیورٹی‘‘

وزیراعلیٰ کی دعوت پر پاکستان میں کام کرنیوالے چینی سرمایہ کاروں نے اپنے تجربات شیئر کیے

بدھ 27 جولائی 2016 19:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چین کے شہر جنان میں’’پنجاب شین ڈونگ بزنس کانفرنس‘‘ کے دوران پاکستان خصوصاً پنجاب میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے اعلی حکام اورسرمایہ کاروں کو سٹیج پر آ کر اپنے تجربات شیئر کرنے کی دعوت دی اورکہاکہ آپ چینی زبان میں پوری دیانتداری کیساتھ بغیر لگی لپٹی اپنے تجربات کانفرنس کے شرکاء کیساتھ شیئر کریں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ میری چینی سرمایہ کاروں اور صنعتکاروں سے درخواست ہے کہ وہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں کام کرنے والے چینی کمپنیوں کے حکام کی بات سن کر فیصلہ کریں اور جو بھی فیصلہ کرنا ہے، وہ فوری طور پر کریں۔ وزیراعلیٰ کی دعوت پر پاکستان خصوصاً پنجاب میں مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی سرمایہ کاروں اور حکام نے کانفرنس کے شرکاء کیساتھ اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے بتایاکہ پاکستان خصوصاً پنجاب میں ہمیں کام کرنے کا بہترین تجربہ ہوا ہے اور پنجاب میں ہر سطح پر تمام ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ شہبازشریف، ان کی ٹیم، سیاستدانوں اور بیوروکریٹس نے ہرممکن تعاون کیا ہے۔ پنجاب چین کے سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش صوبہ ہے اور یہاں سرمایہ کاری کیلئے زبردست ماحول موجود ہے اوروزیراعلیٰ شہبازشریف نے سکیورٹی کے حوالے سے بھی انتہائی شاندار اقدامات کیے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے کانفرنس کے دوران پنجاب میں کام کرنیوالے چینی سرمایہ کاروں کے تجربات کو انتہائی حوصلہ افزا قراردیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بہترین کام کرنیوالی چینی کمپنی کے سربراہ کو وفاقی حکومت سے تمغہ کارکردگی دینے کی سفارش کروں گا۔

متعلقہ عنوان :