وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دورہ چین کے دوران سربراہان مملکت والا پروٹوکول

چینی وزیر بطور وزیر مہمانداری وزیراعلیٰ کے ہمراہ، ٹریفک کے خصوصی انتظامات

بدھ 27 جولائی 2016 19:55

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف چین کے صوبے شین ڈونگ کے دارالخلافہ جنان پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف بیجنگ سے تیزرفتار ٹرین کے ذریعے ڈیڑھ گھنٹے میں جنان شہر پہنچے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کے دورہ چین کے دوران غیرمعمولی انتظامات کئے گئے ہیں اوروزیراعلیٰ کو دورے کے دوران وہ پروٹوکول دیا جا رہا ہے جو عام طور پر سربراہان مملکت یا مختلف ممالک کے وزرائے اعظم کو دیا جاتا ہے۔

وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران ٹریفک کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔دورہ چین کے دوران ایک چینی وزیر، وزیر مہمانداری کے طور پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ہمراہ ہیں۔چین کے وزیر ژانگ ژیاؤ سانگ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ بیجنگ سے ٹرین پر جنان آئے۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف کی دورہ چین کے دوران غیرمعمولی پذیرائی چینی قیادت کی جانب سے پنجاب حکومت کی لیڈرشپ پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

متعلقہ عنوان :