مکان کی چھت گرنے سے دوبچے جاں بحق ایک زخمی

Mohammad Ali IPA محمد علی بدھ 27 جولائی 2016 19:53

سمبڑیال (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی27 جولائی ۔2016ء ) سمبڑیال کے نواحی گاؤں ڈھلم بلگن میں موسلا دھار بارش سے مکان کی چھت گرنے سے دوبچے جاں بحق ایک زخمی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تقریبا سحری کے وقت شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کے دوران موضع ڈھلم بلگن میں نذیر لوہار کے مکان کی چھت گر گئی جس سے اس کا پوتا 6سالہ علی حسن ولد قدیر احمد اور11 سالہ نواسی عاصمہ شہزاد ی دختر محمدرفیع سکنہ گوپی پور (وڈالہ سندھواں )چھت کے ملبے تلے دب کر دم توڑ گئے ، چھت کا ملبہ محلہ داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہٹا کر دونوں جاں بحق ہونے والے کزنزکو ملبے تلے سے نکالا ،ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمی بچے عبید اللہ کو ہسپتال منتقل کیا،میڈیا پر خبر نشر ہونے سے انتظامیہ حرکت میں آئی اور تقریباً 1گھنٹہ کی تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچا اس موقعہ پر اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سمبڑیال توقیر الیاس چیمہ نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز کی طرف سے جاں بحق ہونے والے بچوں کے ورثاء کی امداد کے لیے 5,5 لاکھ روپے کا اعلان کیا یاد رہے کہ جاں بحق ہونے والے بچے علی حسن کا والد قدیر احمد بسلسلہ روز گار بیرون ملک مقیم ہے ۔

متعلقہ عنوان :