جون 2016کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران ایف ایف سی نے 4.89ارب روپے کمائے

ایف ایف سی کاغیر معمولی مارکیٹ کے حالات میں نصف سالہ نتائج کا اعلان

بدھ 27 جولائی 2016 19:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء ) ایف ایف سی نے غیر معمولی مارکیٹ کے حالات میں نصف سالہ نتائج کا اعلان کر دیا۔یوریا کی صنعت اس مدت کے دوران دباؤ میں رہی۔ جس کو بنیادی طور پر غیر فارم معاشیات اور یوریا پر سبسڈی کی منفی افواہوں سے منسوب کیا جاتا ہے۔جس کی وجہ سے یوریا کی سیل پر منفی اثرات پڑے یہی وجہ ہے کہ یوریا مارکیٹ کی فروخت میں 36فیصد کی کمی دیکھی گئی جو کہ ایک دہائی سے زیادہ میں سب سے کم سطح پر ہے۔

غیر مستحکم مارکیٹ حالات ،3فیصد سپر ٹیکس لیوی او ر حکومت کی طرف سے کھاد کی کچھ سبسڈی جزب ہونے کے باوجود ایف ایف سی نے30جون 2016کو ختم ہونے والے نصف مالی سال میں 4.89ارب روپے کی آمدنی حاصل کی۔اگرچہ اوپر بتائے گئے عوامل کی وجہ سے کمپنی کے بنیادی کاروبار میں نمایاں کمی دیکھی گئی تاہم متعلقہ کمپنیوں سے سب سے بلند ڈیویڈنٹ، جو کہ2.27بلین روپے ہے ،حاصل کر کے اس خسارے کو ختم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فی شیئر تقسیم 1.55قرار دیتے ہوئے کمپنی نے 3.85روپے فی شیئر کمایا۔کمپنی نے کم وقت میں یوریا کی 1.25ملین ٹن پیداوار کر کے ایک اعلیٰ معیار حاصل کیا ہے۔جو کمپنی کے آپریشنل نظام اور انجینئرنگ کے اعلیٰ معیار کی عکاسی کرتا ہے۔ایف ایف سی نے پیداوار کے دوران بغیر کسی نقصان کے 12.6ملین مین آر حاصل کئے ہیں جو کہ محفوظ آپریشنز کامنہ بولتا ثبوت ہے۔بڑھتی ہوئی انونٹری اور پیداوار کی بڑھتی لاگت کمپنی کے منافع کیلئے خطرہ ہے تاہم ایف ایف سی انتظامیہ مختلف حکمت عملی کے ذریعے موجودہ کاروباری ماحول کے منفی اثرات کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے۔

متعلقہ عنوان :