راولپنڈی،طوفانی بارش نے کینٹ بورڈ چکلالہ کے علاقے ڈھوک جمعہ میں تباہی مچادی

قریب سے گزرنے والا تنگ نالا دریا کی شکل اختیار کرکے مقامی آبادی پر چڑھ دوڑا ،لوگوں کا قیمتی سامان تباہ و برباد

بدھ 27 جولائی 2016 19:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) طوفانی بارش نے کینٹ بورڈ چکلالہ کے علاقے ڈھوک جمعہ میں تباہی مچادی،قریب سے گزرنے والا تنگ نالا دریا کی شکل اختیار کرکے مقامی آبادی پر چڑھ دوڑا ،لوگوں کا قیمتی سامان تباہ و برباد ہوکر رہ گیا،ڈھوک جمعہ کی گلیاں سڑکیں 7سات ،8آٹھ فٹ تک بارشی پانی میں ڈوبی رہیں رہائشی گھروں کی نچلی منزلیں مکمل پانی میں ڈوبی رہیں،لوگوں نے رات چھتوں پر بارش میں رات گزاری،کینٹ بورڈ حکام،عوامی نمائندوں کا علاقے کا دورہ،ڈھوک جمعہ میں ہونیوالے لوگوں کے نقصان کاجائزہ لیا ،ہرسال پانی آتا ہے لیکن قریب سے گزرنے والے نالے کی چوڑائی میں اضافہ نہیں کیا جاتا اہلیان علاقہ کا شکوہ،گزشتہ رات طوفانی بارش سے ڈھوک جمعہ میں ہونیوالے تباہی اور نقصانات کاجائزہ لینے کیلئے ایم پی اے ملک افتخار،چیف انجینئر کینٹ بورڈچکلالہ،وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز،چوہدری افتخار،ملک اظہرنعیم نے علاقے کادورہ کیا اس موقع پر اہلیان علاقہ ملک ظہیراعوان،ملک سعید،عارف شاہ،محمد داد،ملک طارق ودیگر نے انہیں بتایا کہ ڈھوک جمعہ کے قریب بننے والی ہاؤسنگ سوسائٹی کی وجہ سے قریبی گزرنے والے برساتی نالے کی چوڑائی 15فٹ سے کم ہوکر5فٹ رہ گئی ہے جس کی وجہ سے تھوڑی سے بھی بارش ہوتو نالہ اوورفلو ہوکر قریبی آبادی ڈھوک جمعہ میں تباہی مچادیتا ہے رات کو طوفانی موسلادھار بارش کی وجہ سے ہمارا قیمتی سامان تباہ ہوگیا گلیوں میں کئی کئی فٹ پانی کھڑا تھا لوگوں نے چھتوں پر رات گزاری،نالے کی چوڑائی اور گہرائی میں اضافہ کرکے ڈھوک جمعہ کے عوام کو اس مسئلے سے نجات دلائی جاسکتی ہے۔