12مئی سےمتعلق کوئی اعترافی بیان نہیں دیا: وسیم اختر کی وضاحت

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جولائی 2016 19:41

12مئی سےمتعلق کوئی اعترافی بیان نہیں دیا: وسیم اختر کی وضاحت

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جولائی ۔2016ء) وسیم اختر کی جانب سے وضاحت دی گئی ہے کہ 12 مئی سےمتعلق کوئی اعترافی بیان نہیں دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ کراچی کے منتخب مئیر اور سابق مشیر داخلہ سندھ وسیم اختر کی جانب سے جیل سے وضاحتی خط ارسال کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

خط میں وضاحت کی گئی ہے کہ انہوں نے 12 مئی سےمتعلق کوئی اعترافی بیان نہیں دیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا پر ان کیخلاف جھوٹی اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔