اساتذہ تنظیموں کا 5 ہزار سے زائد سکولوں کو دانش اور پیف کے حوالے کرنے پر اظہار تشویش

وزیر اعلیٰ پنجاب اساتذہ کے درپیش مسائل کو اولین ترجیحات پر حل کروائیں رانا عطاء محمد صدر (پاس)‘ ظفر جمیل چیئرمین (پی جی بی اے)

بدھ 27 جولائی 2016 19:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) پنجاب بھر کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے کہا ہے کہ وہ اساتذہ کے درپیش مسائل کو فوری حل کروانے پرتوجہ دیں نیز انہوں نے پنجاب بھر کے 5 ہزار سے زائد سکولوں کو مرحلہ وار دانش اور پیف پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے حوالے کنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے فیصلے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے گہری تشویش اور اس کی بھرپور مذمت کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین گرینڈ ٹیچرز الائنس محمد ظفر جمیل اور صدر (پاس) پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ رانا عطاء محمد نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ محکمہ تعلیم کی افسر شاہی موجودہ جمہوری حکومت اور اساتذہ کے درمیان جھگڑے کی فضاء پیدا کرکے حکومت کی نیک شہرت کو بدنام کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

آخر میں انہوں نے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران سے کہا کہ اگر انہوں نے اساتذہ کے درپیش مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کا سلسلہ شروع نہ کیا اور روایتی ٹال مٹول کی پالیسی کو برقرار رکھا تو اساتذہ موسم گرما کی چھٹیوں کے خاتمہ کے ساتھ ہی اپنے درپیش مسائل کے حل کیلئے احتجاج جیسا انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری محکمہ تعلیم کے ارباب اختیار پر عائدہو گی۔

متعلقہ عنوان :