پنجاب یونیورسٹی ایڈوانسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس،24پی ایچ ڈی synopsis کی منظوری

بدھ 27 جولائی 2016 19:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی ایڈاونسڈ سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روزوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مجاہد کامران کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں24 پی ایچ ڈی Synopses،7جائزہ رپورٹس ،3 پینل آف ایگزامینر،6توسیع کے کیسز اورمختلف نوعیت کے3کیسزکی منظوری دی گئی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ بشارت،پروفیسر ڈاکٹر ممتاز اختر ، پروفیسر ڈاکٹرشاہد کمال، پروفیسر ڈاکٹر حسن مبین عالم ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال قاضی،پروفیسر ڈاکٹر خالد حسین،قائمقام چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹرانجم نسیم صابری ،کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی اورایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر کامران عابد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :