آزاد کشمیر کے انتخاب میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم پرخاموش کیوں ہوگئی ہے ‘پوری دنیا بھارتی بربریت کی مذمت کررہی ہے لیکن مسلم لیگ (ن) کے قائدین نے خاموشی اختیار کررکھی ہے

پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد کا بیان

بدھ 27 جولائی 2016 19:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے انتخاب میں کامیابی کے بعد مسلم لیگ ن مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ظلم پرخاموش کیوں ہوگئی ہے ،پوری دنیا بھارتی بربریت کی مذمت کررہی ہے لیکن مسلم لیگ ن کے قائدین نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ،مسلم لیگ ن کی غیر حقیقت پسندانہ حکمت عملی اس جماعت کی ساکھ متاثر کرنے کا سبب ہے ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ آ زاد کشمیرکے انتخاب میں لاہور میں مسلم لیگ ن کی شکست اس کی گرتی ہوئی کارکردگی کا سبب ہے ،لاہور کومسلم لیگ ن کا قلعہ کہنے والوں کو حقیقت کا علم ہونا چاہیے،مسلم لیگ ن نے عوام کو سبز باغ دیکھائے لیکن عوام حقائق جانتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے مسلمانوں پر بھارت نے ظلم وستم کی انتہاکردی اس ظلم پر خاموش رہنے والی مسلم لیگ ن مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے کیا کردارادا کرے گی ،اسی طرح مسلم لیگ ن پاکستان میں عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم نہ کرسکی، ادویات کی قیمت میں اضافہ پرقابو نہیں پاسکی ،ادویات کی قیمت میں روز بہ روز اضافہ مسلم لیگ ن کی ناقص حکمت عملی کا نتیجہ ہے