Live Updates

تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

بدھ 27 جولائی 2016 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔ بدھ کے روز جمع کروائی جانیوالی تحر یک التواء کار میں کہا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں 6 ماہ کے دوران 312جبکہ پنجاب بھر میں 652 بچے اغوا ہوئے، بچوں کی بازیابی کے لیے پولیس تاحال خاموش ہے۔

ذرائع کے مطابق لاہور اور صوبے بھر میں آئے روز بچوں کے اغوا کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ کو خفیہ اداروں سے موصول ہونے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جنوری 2016سے اب تک پنجاب بھر میں652 بچے اغوا اور لاپتہ ہوئے۔سرکاری رپورٹ کے مطابق اب تک پنجاب کے مختلف اضلاع سے اغوا ہونے والے بچوں میں لاہور سر فہرست ہے، جہاں سے 312بچے اغوا اور لاپتہ ہوئے، راولپنڈی سے 62، فیصل آباد 27، ملتان 25، سرگودھا 24، شیخوپورہ بارہ، ننکانہ صاحب 11 اور قصور سے9 بچے اغوا ہوئے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ سے بارہ ،نارووال سے ایک اور گجرات سے بھی ایک بچہ اغوا ہوا۔ اسی طرح اٹک سے دو، جہلم سے گیارہ، چکوال سے 1، خوشاب سے9، میانوالی اور بھکرسے 1بچہ اغوا ہوا۔ جھنگ میں9، ٹوبہ ٹیک سنگھ 5 اور چنیوٹ میں2بچے اغوا اور لاپتہ ہیں۔ اسی طرح لودھراں 7، خانیوال6، وہاڑی 8، ساہیوال 8،پاکپتن 8، ڈی جی خان 4، راجن پور 3، مظفرگڑھ 14، لیہ 9،بہاولپور 8،بہاولنگر 13اوررحیم یار خان سے 9بچے اغوا اور لاپتہ ہیں۔ اغوا اور لاپتہ ہونے والے بچوں کی بازیابی کے لئے پنجاب اور لاہور پولیس خاموش ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات