طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 6 پروازے منسوخ کر دی گئیں

بدھ 27 جولائی 2016 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) طیاروں کی کمی اور فنی خرابیوں کے باعث ایئرپورٹ پر آنے جانے والی 6 پروازے منسوخ کر دی گئیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم فلائٹ انکوائری کے مطابق طیاروں کی عدم دستیابی اور ان میں پیدا ہونے والی فنی خرابیوں کیباعث شاہین ایئر کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 718 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی ایئرلائنز کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز 730 کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔سعودی ایئر لائنز کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز 731 کو منسوخ کر دیا گیا۔ ایئربلیو کی لاہور سے ابوظہبی جانے والی پرواز 430 کو منسوخ کر دیا گیا۔ ایئربلیو کی ابوظہبی سے لاہور آنے والی پرواز 431 کو منسوخ کر دیا گیا۔ پی آئی ایکی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 312 کو منسوخ کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :