ایل ڈی اے نے اورنج لائن ٹرین کے پیکج ون اور ٹو کے لئے مزید ساڑھے تین ارب روپے مانگ لیے

اورنج لائن ٹرین کے لئے اب تک چینی بنک سے مجموعی طور پر کنٹریکٹرز ایڈوانس، سول ورکس کی مد میں مانگی گئی رقوم 31 ارب سے تجاوز کرگئیں

بدھ 27 جولائی 2016 19:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) ایل ڈی اے نے اورنج لائن ٹرین کے پیکج ون اور ٹو کے لئے مزید ساڑھے تین ارب روپے مانگ لیے، اورنج لائن ٹرین کے لئے اب تک چینی بنک سے مجموعی طور پر کنٹریکٹرز ایڈوانس، سول ورکس کی مد میں مانگی گئی رقوم 31 ارب سے تجاوز کرگئیں۔ایل ڈی اے نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے لئے مزید ساڑھے تین ارب مانگ لیے ہیں۔

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بل پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو بھجوادیا ہے جسکی تصدیق کے بعد ایگزم بنک کو بھجوایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے کی جانب سے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد پیکج ون جبکہ 2 ارب روپے سے زائد پیکج ٹو کے لئے مانگے گئے ہیں۔اورنج لائن کے لئے ایگزم بنک سے بل کلیم کرنے کا دورانیہ بھی محدود کردیا گیا ہے۔ نئے طے شدہ دورانیئے کے تحت 15 روز بعد بل کلیم کرلیا جائے گا۔اس سے قبل چینی بنک سے بل کلیم کرنے کا باقاعدہ کوئی ٹائم فریم نہیں تھا۔ طریقہ کار کے تحت ایل ڈی اے بل پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کلیم کرے گی جو ایگزم بنک کو بھجوایا جائے گا۔اس وقت کنٹریکٹرز کیایڈوانس ، سول ورکس کیمکمل ہونے والے کام اور دیگر امور کی مد میں31 ارب سے زائد مانگے جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :