پولیس نے قندیل بلوچ مقدمے میں شامل تفتیش کرنےکیلیے مفتی عبدالقوی سے رابطہ کر لیا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جولائی 2016 19:21

پولیس  نے قندیل بلوچ مقدمے میں شامل تفتیش کرنےکیلیے مفتی عبدالقوی سے ..

ملتان (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی2016ء) پولیس نے قندیل بلوچ مقدمے میں شامل تفتیش کرنے کیلیے مفتی عبدالقوی سے رابطہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے اس کیس میں شامل تفتیش کرنے کیلئے مفتی عبدالقوی سے رابطہ کیا گیا ہے۔ مفتی عبدالقوی سے تفتیش کیلیے 14 سوالات پر مشتمل سوال نامہ تیار کیا ہے۔ اس حوالے سے مفتی عبدالقوی کی جانب سے کہا گیا ہے وہ فی الحال ملتان شہر سے باہر ہیں۔ شہر واپس آنے کے بعد پولیس کے سامنے پیش ہو جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :