اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کے تمام ای ڈی اوز کو تعلیمی ادارے 13 اگست کو کھولنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جولائی 2016 19:15

اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کے تمام ای ڈی اوز کو تعلیمی ادارے ..

لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی2016ء) اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے پنجاب کے تمام ای ڈی اوز کو تعلیمی ادارے 13 اگست کو کھولنے کیلئے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پنجاب کے تمام ای ڈی اوز کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یوم آزادی کی تیاریوں کیلیے تمام اسکول 13 اگست کو کھولے جائیں گے۔ اسکولوں میں 14 اگست کو تقریریں، کوئزپروگرام، مقابلے شامل ہونے چاہییں۔ 14 اگست کو خصوصی شجرکاری مہم کا آغاز ہونا چاہیے جبکہ تمام تقریبات کی صدارت عوامی نمایندوں کے ذمے داری ہوگی۔

متعلقہ عنوان :