Live Updates

چوہدری محمدسرور نے 70ہزار ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سپر یم کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا

(ن) لیگ کی حکومت غر یبوں کا خون چو س رہی ہے ‘غر یب پر مہنگائی کے بم بر سانا (ن) لیگ کا شوق بن چکا ہے ‘ ملکی بقاء کیلئے احتساب لازم ہو چکا ہے ‘حکمران ملک میں جھوٹ اور فر یب کی سیاست کی علامت بن چکے ہیں ‘تحر یک انصاف کا پنجاب سمیت پورے ملک میں مستقبل روشن ہے اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘پارٹی میں کارکنوں کو انکا مکمل حق دیا جائیگا ‘گفتگو

بدھ 27 جولائی 2016 19:02

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے 70ہزار ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر سپر یم کورٹ سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ (ن) لیگ کی حکومت غر یبوں کا خون چو س رہی ہے ‘غر یب پر مہنگائی کے بم بر سانا (ن) لیگ کا شوق بن چکا ہے ‘ ملکی بقاء کیلئے احتساب لازم ہو چکا ہے ‘حکمران ملک میں جھوٹ اور فر یب کی سیاست کی علامت بن چکے ہیں ‘تحر یک انصاف کا پنجاب سمیت پورے ملک میں مستقبل روشن ہے اور عمران خان کو وزیر اعظم بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی ‘پارٹی میں کارکنوں کو انکا مکمل حق دیا جائیگا۔

بدھ کے روز گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کیخلاف عمران خان کا موقف صرف تحر یک انصاف ہی نہیں پوری قوم کا ہے اور ملک میں کر پشن کر نیوالوں کیخلاف آپر یشن وقت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس ملک کو سب سے زیادہ نقصان سیاسی ڈاکو?ں نے پہنچایا ہے اس لیے پوری قوم چاہتی ہے کی سیاسی ڈاکو?ں کو جیلوں میں ڈال کر ان سے پائی پائی وصول کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جب ملک میں احتساب ہو گا تو ملک معاشی طور پر بھی خوشحال ہوگا ‘عمران خان ملک اور قوم کی تقدیر کی جنگ لڑ رہے ہیں اور پاکستان کے عوام بھی انکے ساتھ ہیں اس لیے انکو وزیر اعظم بننے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔انہوں نے کہا غر یب کو پہلے ہی صحت جیسی بنیادی سہو لت میسر نہیں ان حالات میں 70ہزار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ظلم کی انتہا ء ہے ہمیں حکومت سے کسی بھلائی کی وقع نہیں اس لیے سپر یم کورٹ سے از خود نوٹس لیکر قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا حکم دیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :