وزیراعظم نوازشریف کا مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اتحادی جماعت کے سربراہ خالد ابراہیم خان کو مدعو نہ کرنے کا نوٹس

خالد ابراہیم پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں،انہیں بلایا جانا چاہیے تھا، نوازشریف

بدھ 27 جولائی 2016 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی میں اتحادی جموں و کشمیر پیپلزپارٹی کے صدر سردار خالد ابراہیم خان کو مدعو نہ کرنے کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ خالد ابراہیم پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں،انہیں بلایا جانا چاہیے تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں جب وزیراعظم سے نومنتخب ارکان اسمبلی کا تعارف کرایا گیا تو اس موقع پر انہوں نے راولاکوٹ سے منتخب ہونے والے جے کے پی پی سربراہ خالد ابراہیم کے بارے استفسار کیا کہ وہ کہاں ہیں جس پر کسی نے جواب نہ دیا تو وزیراعظم نے کہا کہ لگتا ہے کہ انہیں بلایا نہیں گیا وہ پارلیمانی پارٹی کا حصہ ہیں،انہیں بلایا جانا چاہیے تھا