صدر مملکت کی طرف سے کیپٹن سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی

کیپٹن راجہ سرور کی بہادری پاکستانی نوجوانوں میں جوش و جذبہ پیدا کرتی رہے گی،نوجوان ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پر عزم ہیں، ممنون حسین کا راجہ سرور کی برسی پر پیغام

بدھ 27 جولائی 2016 18:58

گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے 1948 کی جنگ میں شہید ہونے والے کیپٹن سرور شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔ بدھ کوکیپٹن سرور شہید کی برسی کے موقع پرصدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم ملک کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے کہا کہ کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کی بہادری و شجاعت پاکستانی نوجوانوں میں جوش و جذبہ پیدا کرتی رہے گی اور وہ بھی ان کی نقش قدم پر چلتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے پر عزم ہیں۔

پھولوں کی چاد ر چڑھانے کے لیے صدر مملکت ممنون حسین کے ملٹری سیکرٹری نے گوجر خان کے قصبہ سنگھوری میں کیپٹن راجہ محمد سرور شہید کے مزار پر حاضری دی۔