خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0ریکارڈ کی گئی ہے

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 27 جولائی 2016 18:50

خیبر پختونخواہ میں زلزلے کے جھٹکے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0ریکارڈ ..

پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی2016ء):خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0ریکارڈ کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں مالا کنڈ ڈویژن اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیماء کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.0بتائی گئی ہے جبکہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے۔زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف وحراس پھیل گیا گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں،دکانوں اور عمارتوں سے باہر سڑکوں پر نکل آئے۔تاہم ابھی جانی یا مالی نقصان کے بارے کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔