پنجاب یونیورسٹی اساتذہ، ملازمین و طلبہ کوبہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کیلئے آسااراکین پر عزم

بدھ 27 جولائی 2016 18:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسو سی ایشن(آسا) کے وفد نے ڈاکٹر عابد حسین چوہدری اور ڈاکٹر محبوب حسین کی قیادت میں ڈاکٹر ایوب فریدی، ڈاکٹر امتیاز شفیق اور پروفیسر منور اقبال کے ہمراہ پنجاب یونیورسٹی ہیلتھ سنٹر کے حکام سے تفصیلی ملاقات کی اور اساتذہ، ملازمین وطلبہ کو بہترطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین ضمیر نے آسا وفد کو یقین دلایا کہ وہ اور ان کا عملہ اساتذہ ، ملازمین اور طلبہ کو بہترطبی سہولیات کی فراہمی کے عمل کو مزید موثر بنائے گا۔ ملاقات میں طے پایا کہ میڈیکل واجبات کے تمام بل15 دن کے اندر اندر متعلقہ شعبہ جات کو بھیج دیئے جائیں گے۔ ہیلتھ سنٹر کے عملہ کی کارکردگی کو مزید موثر بنایا جائے گا۔ نئے آنے والے اساتذہ کی رہنمائی کیلئے طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے معلوماتی کتابچہ شائع کیا جائے گا۔ ایکسرے مشین جلد از جلد آپریشنل کر دی جائے گی نیز اساتذہ و ملازمین کیلئے ڈیجیٹل کارڈ متعارف کرایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :