Live Updates

ٹا ؤن ہال میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آئی ٹی سنٹر کا افتتاح

بدھ 27 جولائی 2016 18:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء ) ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ٹا ؤن ہال میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ آئی ٹی سنٹر کا افتتاح کر کے اسکا آغاز کر دیا ہے۔ٹاؤن ہال میں بنائے جانے والے آئی ٹی سنٹر میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہورکے مختلف محکموں میں کام کر نے والے ملازمین کو آئی ٹی کے حوالے سے ٹریننگ دیں گے۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے ٹا ؤن ہال میں مو جودپنشن سنٹر کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر ای ڈی او (فنانس؍آئی ٹی)طارق منظور چا نڈیو نے ڈی سی او لاہور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ لاہور کے تمام پنشنرز کے ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کر دیاگیا ہے جس کی بدولت پنشنرز کو پنشن بر وقت ملے گی جبکہ اس سے جعلسازی کا بھی مکمل خا تمہ ہو جائے گا۔ڈی سی او لاہور نے پنشنرز کے ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کر نے کے عمل کو سراہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات