صوبے میں اغواء کی واردتوں میں خطر ناک حد تک اضافہ صوبائی حکو مت اور پولیس کی نا اہلی اور نا کامی کا کھلا ثبوت ہے‘اعجاز احمد چوہدری

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے ،حکومت فی الفورادویات میں ہونے والے ظالمانہ اضافے کو فوری طور واپس لے‘تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء

بدھ 27 جولائی 2016 18:18

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی حکومت نے ستر ہزار ادویات کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ کر کے غریب عوام سے ظلم کی انتہا کر دی ہے ، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے ،حکومت فی الفورادویات میں ہونے والے ظالمانہ اضافے کو فوری طور واپس لے پی ٹی آئی غریب عوام سے ہونے والی زیادتی پر خاموش نہیں بیٹھے گی بلکہ ہر فورم پر آواز بلند کرے گی حکومت غریب عوام کا استحصال بند کرے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکمران غریب عوام کا پیسہ اپنے اللے تللے منصوبوں پر پانی کی طرح بہا رہے ہیں لیکن غریب سے صحت جیسی بنیادی سہولت چھینی جا رہی ہے حکمران اپنا علاج ملک سے باہر کرواتے ہے اور ملک میں رہنے والے غریب اور مجبور عوام سے ان کا جینے کا حق حکمرانوں نے چھین لیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے غریب عوام کا خون چوس لیا ہے او ر حکمرانوں کی تمام نا اہلیوں اور نا کامیوں کی سزا غریب عوام بھگتنے پر مجبور ہے (ن) لیگ کی حکومت جس دن سے اقتدار میں آئی ہے اس دن سے عوام کو سکھ اور چین نصیب نہیں ہوا پاکستان میں بسنے والے غریب عوا م پر حکمرانوں نے ٹیکسوں کی بارش کر رکھی ہے لیکن عوام کو زندگی کی ایک بھی بنیادی سہولت میسر نہیں ہے عوام کو سہولتیں دینے کے بجائے ان سے چھین رہے ہیں حکمرانوں کا دوغلا پن عوام کے سامنے کھل کر سامنے آ گیا ہے حکمران خود میٹرو بس سمیت دیگر منصوبوں پر اربوں روپے کی سبسٹدی دے رہے ہے اور ان منصوبوں میں سے کمیشن کے نام پر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے حکمرانوں کی تر جہات میں عوام شامل ہی نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نام نہاد خادم اعلیٰ شہباز شریف اور انتظامیہ صوبے کی عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہے غریب عوام کی بچوں کو اغواء کیا جا رہا ہیں جبکہ پنجاب کے حکمرانوں کو بیرون دوروں سے فرصت نہیں ، صوبے میں اغواء کی واردتوں میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے لیکن صوبائی حکو مت اور پولیس کی نا اہلی اور نا کامی کا کھلا ثبوت ہے صوبے میں لا قانیونیت انہتا تک پہنچ چکی ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں سپریم کورٹ کا پنجاب میں بچوں کے اغواء کے سنگین مسئلے پر از خود نوٹس لینا خو ش آئند عمل ہے بچوں کے اغواء میں ملوث گروہ کو گرفتا ر کیا جائے اور انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے صوبائی حکومت اور انتظامیہ ہنگامی طور پر ایسے اقدامات اٹھائے تا کہ اغواء کی واردتوں کو روکا جائے اور اغواء ہونے والے بچوں کو با حفاظت بازیاب کروایا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ 12مئی کا واقعہ سیاہ ترین واقعہ تھا لیکن آج تک ذمہ داران کو کوئی سزا نہیں ملی جس کی ذمے دار سابقہ اور موجودہ حکومتیں ہے ایم کیو ایم کا کچا چٹھا کھل کر عوام کے سامنے آ گیا ہے وسیم اختر جیسے لوگ جو پولیس کے سامنے اعتراف تو کر لیتے ہے لیکن عدالت میں جا کر مکر جاتے ہے پولیس یا ایجنسی جو انکوئری کر رہی ہوتی ہے اسکو پوری تحقیقات کرنی چاہیے تا کہ بعد میں ملزم انکار نہ کر سکے اور ایسے کیس کا فوری ٹرائل کر کے ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے تا کہ اصل حقائق قوم کے سامنے آ سکیں۔

متعلقہ عنوان :