کسٹمز انٹیلی جنس نے مسافروں کی آڑ میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

پشاور سے سمگل شدہ آٹو پارٹس، کپڑے، موبائل اسیسریز اور ہیئرآئل کی بھاری کھیپ لے کر آنیوالی نیازی ٹرانسپورٹ کی تین بسیں پکڑی گئیں

بدھ 27 جولائی 2016 18:16

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) کسٹمز انٹیلی جنس نے مسافروں کی آڑ میں سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، پشاور سے سمگل شدہ آٹو پارٹس، کپڑے، موبائل اسیسریز اور ہیئرآئل کی بھاری کھیپ لے کر لاہور آنے والی نیازی ٹرانسپورٹ کی تین بسیں پکڑی گئیں۔کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر کارروائی کرتیہوئے شیراکوٹ اور بابو صابو انٹرچینج کے قریب پشاور سے سمگل شدہ سامان لے کر آنے والی تین مسافر بسیں تحویل میں لے لی ہیں۔

(جاری ہے)

نیازی اڈے سے چلنے والی بسوں میں مسافروں کی آڑ میں گاڑیوں کے شاک، کلچ پلیٹیں، ایئرفلٹر، آئل فلٹر، ریڈی ایٹرز، کنڈنسرز سمیت لینڈ کروزر اور لیکسیس گاڑیوں کے آٹو پارٹس، سمگل شدہ ہیئر آئل ، موبائل اسیسریز،موبل آئل اور کپڑے کی بھاری کھیپ لاہور لائی جارہی تھی۔ کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق تینوں بسوں سے برآمد ہونے والے سامان کی مالیت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے۔کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ ملک یاسین، انٹیلی جنس آفیسر سہیل مرتضی، را منصور الہی اور ذوالفقار ڈوگر شامل تھے۔کسٹمز انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہیکہ سمگل شدہ سامان منگوانے والے سمگلرز کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :