سینٹ میں بھارہ کہو ہاؤسنگ سکیم سے متعلق سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا

بدھ 27 جولائی 2016 17:59

اسلام آباد ۔ 27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) سینٹ میں بھارہ کہو ہاؤسنگ سکیم سے متعلق سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر اعظم موسیٰ خیل کا بھارہ کہو ہاؤسنگ سکیم سے متعلق سوال بھی شامل تھا تاہم ارکان نے درخواست کی کہ اس سوال کا انہیں تفصیلی جواب چاہیے جس پر پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کے رکن سینیٹر احمد حسن نے سوال متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔