پو لیس کا لاہور میں 1900سے زائد جرائم پیشہ افراد کے جوائے اور دیگر جرائم کے اڈوں کا انکشاف

بدھ 27 جولائی 2016 17:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پو لیس نے لاہور میں 1900سے زائد جرائم پیشہ افراد کے جوائے اور دیگر جرائم کے اڈوں کا انکشاف کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی اپنی ایک رپورٹ کے مطابق پولیس نے لاہور میں چلنے والے جوئے ، منشیات اور مکروہ دھندے کے اڈوں کے اعداد وشمار مرتب کیے ہیں جس کے مطابق شہر میں 1900 سے زائد ایسے جرائم پیشہ افراد کے اڈے ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

کینٹ ڈویژن منشیات فروشی کے اڈوں میں پہلے نمبر پر ہے جس میں اڈوں کی تعداد 303 ہے۔

(جاری ہے)

سٹی ڈویژن 223 کے ساتھ دوسرے اور صدر ڈویژن205 منشیات فروشی کے اڈوں میں تیسرے نمبر پر ہے۔ ماڈل ٹاون ڈویژن میں180 اور سول لائنز میں 115 منشیات فروشی کے اڈے ہیں۔ جبکہ جوئے کے اڈوں میں سٹی ڈویژن سب سے آگے ہے جس میں اڈوں کی تعداد 153 ہے۔ سول لائنز میں 84جبکہ اقبال ٹاون میں 73 کینٹ میں ڈویژن 64 اور صدر ڈویژن میں47 جوئے کے اڈے ہیں۔

پولیس افسروں کا کہنا ہے کہ لسٹیں اپ ڈیٹ کی جاتی ہیں اور ان کے خلاف کریک ڈاون بھی کیا جاتا ہے حساس اداروں نے بھی اس حوالے سے اپنی رپورٹ مرتب کی ہے، جس کے مطابق شہر میں زیادہ تر اڈے ایسے ہیں جن کی پشت پناہی یا تو سیاسی اثرورسوخ رکھنے والے افراد کر رہے ہیں یا خود پولیس افسران کے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :